بیس بال کے کھلاڑی حافظ عثمان کا ایشین گیمز میں عمدہ کارکردگی کامظاہرہ
ملتان( سپورٹس رپورٹر) شہر سے تعلق رکھنے والے بیس بال کے کھلاڑی حافظ محمد عثمان نے ایشئین گیمز جکارتہ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہانک کانگ ،انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کے خلاف کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ 10 سال سے انکی کارکردگی نمایاں رہی ہے۔ملتان بیس بال ایسوسی ایشن کی جانب سے جمیل کامران نے انکے اعزاز میں تقریب کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
جس میں انہیں ایوارڈ سے نوازہ جائیگا۔