چیف آ ف سٹاف انٹر نیشنل سکوا ش چیمپیئن شپ 10 ستمبر تک کھیلی جائے گی
اسلام آ باد ( سپورٹس رپورٹر) سر ینا ہو ٹل چیف آ ف ائیر سٹاف انٹر نیشنل سکواش چیمپیئن شپ 10سے 14ستمبر تک مصھف سکواش کمپلیکس میں کھیلی جا ئے گی جس میں آ سٹر یا، مصر،ہا نگ کا نگ،ا یرا ن ملا ئشیا ء نیدر لینڈ اور تھا ئی لینڈ کے نا مور مرد اور خواتین کھلا ڑی حصہ لیں گی ۔پیر کو سیرینا ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان نیشنل سکواش اکیڈیمی کے ڈائریکٹر ایئر کموڈور (ر)آفتاب اور سابق ورلڈ سکواش چیمپیئن قمر زمان نے کہا کہ مینز ٹو ر نا منٹ کی انعامی رقم30ہزار ڈالر جبکہ وویمن ٹورنا منٹ کی انعامی رقم 10ہزار ڈا لررکھی گئی ہے ۔ پاکستان سکو ا ش فیڈ ر یشن کے زیر اہتمام جبکہ پا کستان ا ئیر فور س اور سر ینا ہو ٹل کے تعا ون سے ہو نے وا لی ان دو چیمپیئن شپ میں مختلف ممالک کے کھلا ڑی حصہ لیں گے ۔پریس کانفرنس میں پاکستان ائیر فورس کے ڈائریکٹر سپورٹس گروپ کیپٹن نوشیر ، سیرینا ہوٹلز کے سینیئر منیجر مارکیٹنگ ایند سپورٹس ڈپلومیسی حسین ایڈوانی اور پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈیویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال بھی موجود تھے۔ سیرینا ہوٹلز کے سینیئر منیجر مارکیٹنگ ایند سپورٹس ڈپلومیسی حسین ایڈوانی کا کہنا تھا کہسر ینا ہو ٹل نے چا ر سا ل قبل فیصلہ کیا کہ و ہ سکوا ش کو سپور ٹس ڈپلو میسی کے تحت فرو غ دیں گے اور وہ لو کل اور انٹرنیشنل ٹو رنا منٹ کروا ئیں گے اور پاکستان میں انٹر نیشنل کھلا ڑ یو ں کی تعداد کو بڑ ھا ئیں گے ۔سپو ر ٹس ایک ایسا میڈ یم ہے جو مختلف کمیو نٹی کے دہر میا ن تعلقا ت کو فرو غ د یتی ہے ۔اور لیدر شپ ، ٹیم ور ک اور مہارت اور صھت مند سر گر میو ں کو فرو غ د یتی ہیںاور ملک کا پا ز ٹیو امیج پیش کر تی ہے ۔ پشاور میں180کے قر یب کھلا ڑی تر بیت حا صل کر رہے ہیں، گراس رو ٹ سطح پر میں جان شیراور جہا نگیر کام کر رہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں قمر زمان نے کہا کہ عمران خان ملک میں کھیلوں سمیت تمام شعبوں میںبہتری لانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ انشاء اللہ پاکستان کھیلوں اور بالخصوص سکواش میں جلد اپنا کھو یا ہوا مقا م حا صل کر لے گا ۔