پاک سپورٹنگ کلب جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر ) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے جاری جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ میں پاک سپورٹنگ کلب سیمی فائنل میں پہنچ گئی جبکہ اکبر کلب پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے، جناح سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں پاک سپورٹنگ کلب نے کرن کلب کو 5-4 پنلٹی ککس سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی، مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جس میں پاک سپورٹنگ کلب نے پانچ اور کرن کلب نے چارگول کئے، پاک سپورٹنگ کلب کے کوچ ایڈووکیٹ راجہ شہباز عباسی نے کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے اگر کھلاڑی پہلے کی طرح جذبے کے ساتھ کھیلے تو ٹیم فائنل تک بآسانی کوالیفائی کر لے گی۔ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔چوتھے کوارٹر فائنل میں مہران کلب اور اسلام آباد اکیڈمی کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوگا۔