بھارت ، بغیر پیسے اور قطار میں لگے ٹرین کا ٹکٹ بک کروا نے کی اجازت
نئی دہلی (اے پی پی)بھارتی محکمہ ریلوے نے ٹکٹ کی سہولتوں میں آسانی فراہم کرنے کے لئے بکنگ کے طریقے میں نمایاں تبدیلی کردی ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ ریلوے نے ٹکٹ کی سہولتوں میں آسانی فراہم کرنے کے لئے بکنگ کے لئے ’’بائی ناو پے لیٹر‘‘کی سہولت متعارف کرادی ہے۔ اس سہولت سے ٹکٹ خرید کر بعد میں رقم جمع کرائی جاسکتی ہے۔ ’’بائی ناو پے لیٹر‘‘ سے ٹکٹ بک کرتے وقت پریشانیوں سے نجات مل جائے گی۔ ای پے لیٹر کمپنی صارفین کو ٹکٹ کی سہولتیں اور آن لائن شاپنگ کے لئے رقم کی ادائیگی کے لئے 14دن کی مہلت دیتی ہے۔آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ کے ذریعے رقم ادا کی جاسکتی ہے۔ بائی ناو پے لیٹر کی سہولت حاصل کرنے کیلئے آدھار اور پین کارڈ کی معلومات جمع کرانی ہوگی، پھر موبائل پرآن ٹائم پاسورڈ (او ٹی پی) حاصل کیا جا سکے گا۔