انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 30ستمبر تک توسیع
ملتان(سماجی رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ مین 30ستمبر تک توسیع کر دی ہے ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ حجاج کرام کی واپسی اور عید کی چھٹیوں کے باعث گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد انتہائی کم تھی۔ جس کی وجہ سے ایف بی آر نے تاریک میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔