تعلقات کا شبہ، بیوی کو چھری گھونپ دی، حالت نازک ، نشتر منتقل
ملتان( خبر نگار خصوصی) بدھلہ روڈ پر شوہر نے ناجائز تعلقات کے شبہ پر اپنی بیوی کو چھریوں کے وارکرکے زخمی کردیا۔ بستی نواب شاہ کے رہائشی محمد شہباز کو شک تھا کہ اس کی بیوی پروین مائی کا کردار ٹھیک نہیں ہے اس پر گزشتہ روز شہبا ز نے چھریاں مار کر اسے زخمی کردیا اس دوران اس کی بیٹی نور بھی زخمی ہوگئی خاتون کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔