بچہ تبدیلی کیس: زچہ وارڈ منتقل، ورثاء کا لیبر روم عملے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
ملتان( وقائع نگار) تحصیل فاضل پور ضلع راجن پور سے تعلق رکھنے والی شہلا بی بی کو لیبر روم سے وارڈ نمبر18میں منتقل کردیا گیا ہے شہلہ بی بی کے لواحقین اسلم، عصمت اللہ ودیگر نے نشتر ہسپتال کے باہر گائنی وارڈ اور لیبر روم کے خلاف مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی ۔ انہوں نے کہاکہ لیبر روم کے عملہ نے دو روز قبل لیبر روم میں لڑکے کی جگہ کسی اور کی لڑکی ان کے حوالے کی ہے۔ راجن پور سے لیبارٹری کی رپورٹ اور الٹراساؤنڈ میں انکو بتایا گیا تھا کہ شہلہ بیٹے کی امید سے ہے جبکہ لیبر روم کے عملے نے کسی اور کی لڑکی ان کے لڑکے سے تبدیل کردی ہے لواحقین نے الزام عائد کیا کہ ان کے ساتھ ڈاکٹر ثمر ودیگر عملے نے ناروا سلوک کرتے ہوئے دھکے دیکر لیبر روم کے باہر سے نکال دیا تھا۔ ہسپتال انتظامیہ نے لواحقین کو ڈی این اے کروانے کا کہا ہے اور الزام غلط ثابت ہونے پر لواحقین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا کہا ہے تاہم لواحقین نے ڈین این اے کروانے پر آمادگی ظاہر نہ کی ہے۔