محکمہ تعلیم سکولز نے گریڈ 17 اور 18 کے اساتذہ کی تفصیل طلب کر لی
ملتان(نمائندہ نوائے وقت)محکمہ سکولز نے پنجاب بھر میں گریڈ 17 اور 18میں کام کرنیو الے ا ساتذہ کی تفصیل طلب کرلی اس سلسلے میں گزشتہ روزایک مراسلہ موصول ہوا جس میں تمام سی ای او ز کوہدایت کی گئی کہ وہ دو گھنٹے کے اندر تمام ایس ایس ٹی جو گریڈ 17 اور 18 میں کام کررہے ہوں ، ہائی سکول کی تعداد جن میں ایس ایس ٹی بطور ہیڈ ماسٹر کام کررہے ہوں اور ان سکولز کی تعداد جہاں ہیڈ ماسٹرز تعینات نہیں ہیں کی تفصیل ارسال کی جائے تمام معلومات ای میل اور ویٹس اپ گروپ کے ذریعے بھجوائی جائیں۔