زکریا یونیورسٹی نے ایم اے فارسی اور ایم ایس سی سائیکالوجی کے نتائج کا اعلان کردیا
ملتان(نمائندہ نوائے وقت) زکریا یونیورسٹی نے ایم اے فارسی اور ایم ایس سی سائیکالوجی کے ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سائیکالوجی کے امتحان میں 93امیدوار شریک ہوئے جس میں سے 77پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 82.80فیصد رہا جبکہ فارسی کے امتحان میں ایک میدوار شریک ہوا جو پاس ہوگیا کامیابی کا تناسب سو فیصد رہا۔