ہائیکورٹ نے ٹیکسٹائل ملز سے بجلی بلوں میں ایڈوانس سیلز ٹیکس وصولی روک دی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے عبوری حکم کے ذریعے ایف بی آر کو بجلی کے بلوں میں ٹیکسٹائل ملز سے ایڈوانس سیل ٹیکس وصول کرنے کے سے روک دیا۔ عدالت نے ایف بی آر کو درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے شہباز بٹ کی درخواست پر سماعت کی درخواستگزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایف بی آر کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ایڈوانس سیل ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ قانون کے مطابق ٹیکسٹائل ملز سے ایڈوانس سیل ٹیکس وصول نہیں کیا جا سکتا ۔ وکیل نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ ایف بی آر کی جانب سے ایڈوانس سیل ٹیکس کی وصولی بلاجواز اور آئین کے منافی ہے۔