شجاع آباد میں بجلی اور گیس کی طویل لوڈشیڈنگ جاری، شہریوں کا شدید احتجاج
شجاع آباد (خبر نگار) بجلی اور گیس کی جاری طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا، شہریوںکا شدید احتجاج، تفصیل کے مطابق بجلی اور گیس کی جاری غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا جس پر شہریوں کی کاروباری زندگی تباہ ہوکر رہ گیا۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے مطالبہ کیا ہے۔