شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ڈیلی ویجز ملازمین کو ڈیوٹی پر بلا لیا گیا
ملتان (وقائع نگار) ڈی ایچ کیوز ہسپتالوں کے ڈیلی ویجیز ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا۔ڈیلی ویجیز ملازمین کو واپس ڈیوٹی پر بلا لیا گیا۔ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر منیر کی ہدایت پر ڈیلی۔ویجز ملازمین کو صبح حاضری کے لیے بلایا گیا ہے۔ایم ایس شہباز شریف ہسپتال ڈاکٹر نبیل کی طرف سے نوکریوں پر بحالی پر ملازمین میں خوشی کی لہردوڑ گئی ‘ 52 ملازمین کو چار روز پہلے نوکریوں سے نکالا گیا تھا۔