فوڈ اتھارٹی کی مظفر گڑھ، ڈیرہ، رحیم یارخان، راجن پور میں کارروائیاں
مظفرگڑھ(نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مظفرگڑھ،ڈی جی خان،راجن پور اور رحیم یار خان میں کاروائیوں کے دوران 10فوڈ پوائنٹس اور تعلیمی اداروں کی کینٹینز غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے پر سربمہر کردئیے گئے.ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمدعثمان کیمطابق تعلیمی اداروں کی کینٹینز کو مضر صحت خوراک مہیا کرنے پر سربمہر کر دیا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیمطابق کینٹینز کو کاربونیٹڈ ڈرنکس فروخت کرنے،چھپکلیوں کی موجودگی،اشیائ کے قابل سراغ نہ ہونے پر سیل کیاگیا۔راجن پور میں واقع 2سوئیٹس یونٹس غیر معیاری رنگ کا استعمال اور اشیائ کی پیکنگ میں نیوز پیپر کا استعمال پر سیل کی گئیں.ڈی جی خان میں واقع کریانہ سٹور،رحیم یار خان میں واقع دہی بھلہ پوائنٹ اور معروف فاسٹ فوڈ پوائنٹ کریانہ سٹور سیل کیا۔فاسٹ فوڈ اور دہی بھلہ پوائنٹ کو کیمیکل ڈرم کے استعمال اور کافی کی تیاری میں غیر معیاری پانی کے استعمال پر سیل کیے اور حفظانِ صحت کے اْصولوں کی خلاف ورزی کرنے پرمختلف فوڈ پوائنٹس کو 92ہزارکے جرمانے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیمطابق 150غیر معیاری قلفیاں،140ساشے گٹکااور 50کلو گرام خراب دہی تلف کی گئی۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کیمطابق 30کلو گرام مضر صحت کیچپ، 15لٹر ناقص آئل، 10لٹر خراب شیرہ، 5کلو حشرات زدہ مٹھائی تلف کیے۔