کاشتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے: صوبائی وزیر زراعت
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ کاشتکاروں کی ہر اعتبار سے رہنمائی کرنے کے لئے محکمہ زراعت پنجاب ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ زراعت ہائوس میں اپنے دورے کے موقع پر وزیر زراعت نے افسران و عملہ کو ہدایت کی کہ وہ کاشتکاروں کی ہرممکن مدد اور رہنمائی کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ملک نعمان احمد لنگڑیال نے مزید کہا کہ زرعی شعبے کو انشاء اللہ ایک مثالی شعبہ بنایا جائے گا اور اس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔