ایل ڈبلیو ایم سی کے زیر اہتمام صفائی آگاہی سرگرمی کا انعقاد
لاہور(خبر نگار)ایل ڈبلیو ایم سی کے کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شہریوں میں صفائی ستھرائی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کہ لیے جی پی او چوک پر صفائی آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیاد ت سربراہ شعبہ کمیونیکیشن جمیل خاور نے کی انکے ساتھ ڈپٹی مینجر کمیونیکیشن رحمان راشد بھی شریک رہے۔ ترجمان کا کہنہ تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے مال روڈ پر صفائی ستھرائی کے حوالے سے خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ اس سلسلے میں مال روڈ پر اضافی کوڑے دانوں کی تنصیب سے لے کر ورکرز کی دستیابی، میکینکل سویپینگ ، میکینکل واشنگ سمیت صفائی آپریشن کیا جارہا ہے ایل ڈبلیوایم سی کی جانب سے سوشل موبالئزرز نے شہریوں میں آگاہی پمفلٹس اور ویسٹ بیگز تقسیم کئے۔