پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد 8 اکتوبر سے دوحہ میں انٹرنیشنل پراڈکٹ نمائش میں شرکت کرے گا
لاہور (کامرس رپورٹر )پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کا 6 رکنی وفد 8 اکتوبر سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہونے والی انٹرنیشنل پراڈکٹ ایگزبیشن اور کانفرنس میں شرکت کرے گا جہاں وہ فرنیچر سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور فرنیچر مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کے امکانات کا جائزہ لے گا۔