شیلا گینگ کے 2ملزم گرفتار، اسلحہ ، نقدی موٹر سائیکل برآمد
ملتان(خبرنگار خصوصی)تھانہ بی زیڈ کی پولیس نے خلیل عرف شیلا گینگ کے دو ملزمان گرفتار کر کے دو لاکھ روپے نقدی دو موٹرسائیکل ، موبائل فونز ، اسلحہ برآمد کرلیا ایس ایچ او انسپکٹر محمد ضیاء الحق کے مطابق ملزمان خلیل اور محمد شاہد متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔