جنوبی افریقہ ،اسلحے کے گودام میں دھماکے سے8 افراد ہلاک
سمرسیٹ ویسٹ (این این آئی ) جنوبی افریقہ کے شہر سمرسیٹ ویسٹ میں اسلحے کے گودام میں دھماکوں سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے، فائر ڈیپارٹمنٹ نے دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر سمرسیٹ ویسٹ میں اسلحے کے گودام میں دھماکوں سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے، فائر ڈیپارٹمنٹ نے دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔یہ گودام جرمنی کی کمپنی رائن میٹل ڈیفنس اور جنوبی افریقہ کی اسلحہ بنانے والی کمپنی ڈینل کی ملکیت ہے، اس کمپنی کا بنایا ہوا اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد جنوبی افریقہ اور دنیا کے کئی ملکوں میں پولیس استعمال کرتی ہے