میپکو کی جانب سے دیا مربھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے چیف جسٹس کے اکائونٹ میں چیک جمع
ملتان (نامہ نگار)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) کی جانب سے دیامیربھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان کے قائم کردہ فنڈ میں چیک جمع کروادیاگیا ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری نے 2کروڑ84لاکھ37ہزارروپے مالیت کا چیک حبیب بینک لمیٹڈ خانیوال روڈ برانچ میپکو کمپلیکس کے منیجر محمد عمیرکے حوالے کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈیمز کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ہرپاکستانی کو اس کارِخیر میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالناچاہئے۔ میپکو کے گریڈ ایک تا16نے 2روز جبکہ گریڈ17تا20کے افسران نے 4روز کی بنیادی تنخواہ ڈیم فنڈ میں جمع کروائی ہے ۔اس موقع پر جنرل منیجر ٹیکنیکل محموداحمد خان، جنرل منیجر آپریشن شاہد اقبال چوہدری، ڈائریکٹرجنرل ایچ آر محمد علی، ڈائریکٹرفنانس میاں انصارمحمود، منیجر کارپوریٹ اکائونٹس جہانگیربھٹہ ، اسسٹنٹ منیجر حبیب بینک سلمان ملک اور دیگرمیپکو افسران بھی موجود تھے ۔