لیبیا: طرابلس میں لڑائی جاری، امریکی سفارتخانے پر میزائل حملہ، آگ لگ گئی
طرابلس (اے ایف پی) جنگجوئوں اور فورسز میں جھڑپیں جاری ہیں۔ لیبیا کے دارالحکومت لیبیا میں میزائل حملے سے امریکی سفارتخانے کی عمارت میں آگ لگ گئی۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد شیل اور میزائل ایمبیسی کے کمپائونڈ میں گرے۔ لڑائی جاری ہے جس میں متعدد افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے لیکن سفارتخانے پر عملے میں جانی نقصان کی تصدیق نہ ہوسکی۔ یو این مشن نے کہا جنگجو اور فوج نے جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے۔ آج دستخط بھی ہو جائیں گے۔