چیف جسٹس نے مزید ایک لاکھ روپے ڈیم فنڈ میں جمع کرا دئیے، ایک ارب 85 کروڑ روپے عطیہ مل چکا
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ آف پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ دیامر بھاشا اینڈ مہمند ڈیم میں مزید ایک لاکھ روپے عطیہ کر دیا ہے، چیف جسٹس اس قبل بھی فنڈز شروع کر نے کے وقت دس لاکھ روپے ڈیمز فنڈز میں عطیہ کر چکے ہیں۔اب تک سپریم کورٹ میں دیامر بھاشا اینڈ مہمند ڈیم میں ایک ارب 85 کروڑ 26 لاکھ 32 ہزار 902 روپے جمع ہوچکے ہیں۔