جلال الدین حقانی کی وفات پور ی امت مسلمہ کیلئے عظیم سانحہ ہے: مولانا سمیع الحق
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے صدر اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولاناسمیع الحق نے کہا ہے کہ 15 ویں صدی ہجری کے کفرشکن عظیم جہادی شخصیت دو سلطنتوں کو شکست فاش دینے والے مجاہد کبیر جہاد افغانستان کے عظیم مجاہد مولانا جلال الدین حقانی کی وفات پور ی امت مسلمہ کیلئے عظیم سانحہ ہے۔ دنیا کی سپرپاور سوویت یونین کو صفحہ ہستی سے مٹانے میں ان کا بنیادی کردار ہے۔ ایک سامراجی طاقت سے ملک کو آزاد کرانے میں ان کا اہم رول ہے، انہوں نے گھر کے 10، 15 افراد کی قربانی دی جن میں انکے کئی جواں سال بیٹے اور گھر کی خواتین بھی شامل ہیں جس کے نتیجے میں مشرقی یورپ کی تمام ریاستیں اور سنٹر ل ایشیا کی 8، 10 ریاستیں سوویت یونین کے سامراجی پنجہ استبداد سے آزاد ہوئیں ،جرمنی میں دیوار برلن ٹوٹ گئی اور افغانستان آزاد ہوگیا اور پاکستان سرخ سامراج کے جارحانہ عزائم سے محفوظ ہوگیا،اور امریکہ واحد سپر طاقت بن گیا ،آزادی اور انسانی حقوق کے دعویدار امریکہ اور مغربی ممالک کوانکے عظیم خدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کرنا چاہیے نہ کہ انہیںدہشت گردقرار دیکر حقائق کو مسخ کیا جائے۔ اس وقت بھی افغانستان میں آزادی کی جنگ مولانا حقانی کے خاندان کی مرہون منت ہے۔