سپریم کورٹ نے شوکت یوسفزئی کی درخواست مسترد کر دی‘ 10 ستمبر کو دوبارہ الیکشن کا حکم برقرار
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت+آئی این پی) سپریم کورٹ نے پی کے 23شانگلہ انتخابی عذرداری کیس میں الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف شوکت یوسفزئی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دس ستمبر کو دوبارہ الیکشن کروانے کا فیصلہ برقرار کردیا۔ منگل کو سپریم کورٹ میں پی کے 23شانگلہ انتخابی عذرداری کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف شوکت یوسفزئی کی درخواست مسترد کردی۔ سپریم کورٹ نے پی کے 23شانگلہ میں دس ستمبر کو دوبارہ الیکشن کروانے کا فیصلہ برقرر رکھا ۔شوکت یوسفزئی کے وکیل نے خواتین کے ووٹ نہ ڈالنے سے متعلق شق چیلنج کی تھی۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کردیئے۔ پی کے 23شانگلہ سے شوکت یوسفزئی نے کامیابی حاصل کی تھی۔ خواتین کے دس فیصد سے کم ووٹ پر دوبارہ الیکشن کا فیصلہ کیا گیا تھا۔