ساہیوال: غیرقانونی اسلحہ کی کھیپ سمیت گرفتار 8 چینی باشندوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا
ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت) 8چینی باشندوں کی رہائی ڈی پورٹ کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گیارہ اگست کو8چینی باشندے جب قادر آباد کول پاور پلانٹ ایک گاڑی نمبر5852/LEDمیں گیٹ نمبر3سے دا خل ہوئے تو دوران چیکنگ گاڑی سے غیرقا نونی اسلحہ کی بھاری کھیپ جس میں ایک پمپ ایکشن بمعہ301کارتوس،19ایم ایم پسٹل بمعہ 162گولیاں ،22بور لمبی رائفل بمعہ403گولیاں اور ایک لائسنسی پسٹل محمد رفیق چک 51/GDبھی بر آمد کر کے حساس اداروں نے تمام چینی باشندوں کو حراست میں لے لیا تھا ۔حساس اداروں نے تفتیش کے بعد چینی با شندوں کو رہا کر دیا جس کے بعد انہیں ڈی پورٹ کر دیا گیا۔