قتل سمیت دیگر مقدمات میں عابد باکسر کی ضمانت میں 17 ستمبر تک توسیع
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن کورٹ نے قتل سمیت دیگر مقدمات میں عابد باکسر کی ضمانت میں 17 ستمبر تک توسیع کر دی۔ فاضل عدالت میں تفتیشی افسر تھانہ گلبرگ کا موقف تھا کہ قتل کے مقدمات کا ریکارڈ ہی نہیں مل رہا تاہم جعلی چیک کے مقدمے میں تفتیشی افسر نے ملزم عابد باکسر کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا۔ مدعیہ تاحال شامل تفتیش نہیں ہو رہی۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ مقدمے کی مدعیہ نورین کو دوبارہ نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ فاضل عدالت نے حکم دیا کہ ملزم عابد باکسر کے خلاف دیگر مقدمات کا ریکارڈ جلد پیش کیا جائے۔ ملزم عابد باکسر کی تفتیش میرٹ پر کی جائے۔