پڈعیدن ریلوے ٹریک پر دستی بم دھماکہ، ٹرین سروس معطل
نوشہرو فیروز (آئی این پی) سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں پڈعیدن کے قریب ریلوے ٹریک پر دستی بم دھماکا ہواجس کے باعث ٹرین سروس معطل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق دھماکے سے اپ ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا پڈعیدن میں ریلوے سٹیشن کے قریب دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک پر دھماکا خیز مواد نصب کیا تھاجو ٹرین گزرنے سے کچھ دیر قبل ہوا۔