ایران میں سزائے موت کے تبدیل شدہ قوانین کے تحت پاکستانی قیدیوں کو رعایت دلانے کی درخواست، ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ سے ایک ہفتے میں جواب مانگ لیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ایران میں سزائے موت کے تبدیل شدہ قوانین کے تحت پاکستانی قیدیوں کو رعایت دلانے کے لئے دائر درخواست پر وزارت خارجہ سے ایک ہفتہ میں جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد وحید نے جسٹس پراجیکٹ پاکستان کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں خارجہ اموراور امور داخلہ کی وزارتوں کو فریق بنایا گیا ہے درخواستگزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایران میں سزائے موت کے تبدیل شدہ قوانین کے تحت سزائے موت کے منتظر رعایت کے حق دار ہیں۔ سزائے موت سے متعلق قوانین میں نرمی لاتے ہوئے سزائے موت کے لئے درکار منشیات کی کم سے کم مقدار بڑھا دی تھی۔ نئے قوانین کا اطلاق پہلے سے سزا یافتہ قیدیوں پر بھی ہو گا۔