حسن علی فٹنس میں سب سے آگے، کوہلی کو بھی پیچھے رہ گئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) فاسٹ بائولر حسن علی نے فٹنس میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ زیادہ تر کرکٹ بورڈز کھلاڑیوں کو پرکھنے کیلئے یو یو ،ٹیسٹ کرواتے ہیں ، ٹیسٹ میں جو پاس ہوا وہ ٹیم میں ان، اور جو فیل ہو اوہ ٹیم سے آوٹ ہوجاتا ہے۔پی سی بی کے ایشیا کپ کے لیے فٹنس کیمپ میں 18 کھلاڑیوں کے یویو، ٹیسٹ لیے گئے ‘ حسن علی فٹنس کے معاملے پر سب پر بازی لے گئے اوران کا سکور 20 رہا جو اب تک کا سب سے زیادہ سکور ہے۔حسن علی اس فٹنس سکو ر کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں ہی میں نہیں بلکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے بھی فٹنس میں آگے نکل گئے ہیں۔کوہلی کو بھارتی ٹیم کا دوسرا سب سے فٹ کھلاڑی قرار دیا جاتا ہے لیکن ان کا بھی یویو، ٹیسٹ سکور 19 ہے جبکہ بھارتی بیٹسمین منیش پانڈے کا سکور19 اعشاریہ 2 ہے تاہم حسن علی نے سب کو اپنی فٹنس سے حیران کر دیا ہے۔ قومی کپتان سرفراز احمد جو ماضی میں کبھی یو یو ٹیسٹ میں اچھا سکور نہیں بنا پائے تھے انہوں نے بھی اپنے گزشہ ٹیسٹ کے سکور کو بہتر بناتے ہوئے کیریئر بیسٹ 18اشاریہ 2 کا سکور بنایا تھا۔