پنجاب میں سیکرٹری کی 8 آسامیاں خالی محکموں کی کارکردگی متاثر ہونے لگی
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب میں سیکرٹریوں کی 8 آسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں جس پر تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے متعدد محکموں کے امور کی انجام دہی نہ ہونے کے برابر ہے جن محکموں کی آسامیاں خالی پڑی ہیں ان میں لائیو سٹاک زکوۃ اینڈ عشر آئی اینڈ سی ایس جی اے ڈی اوقاف مائنز اینڈ میزئل لیبر کے محکمے شامل ہیں تاہم ذرائع کے مطابق ان پر تعیناتی کیلئے ایک دو روز میں منظوری لے لی گئی جائے گی۔