صدر مملکت ممنون حسین کو یونان اور ناروے کے نامزد سفیروں نے اپنی سفارتی اسناد پیش کردیں
اسلام آباد(آئی این پی)صدر مملکت ممنون حسین کو یونان اور ناروے کے نامزد سفیروں نے اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ اس سلسلہ میں منگل کو ایوان صدر میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں یونان کے نامزد سفیر دمترس ہاتزا پولوس اور ناروے کے نامزد سفیر کیل گونار ارکسن نے صدر مملکت کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ بعد ازاں سفیروں نے صدر مملکت سے الگ الگ ملاقات کی۔