سٹریٹ کرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس ریسپانس یونٹ کا کردار اہم ہے: ندیم کھوکھر
لاہور(سٹاف رپورٹر)ایس پی مجاہدو ڈولفن ندیم کھوکھرنے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میںجرائم کی بیخ کنی و دیگر سٹریٹ کرائم کے خاتمہ کے لئے پولیس ریسپانس یونٹ کا کردار انتہائی اہم ہے پولیس ریسپانس یونٹ کی صوبائی دارالحکومت میں پٹرولنگ و سنیپ چیکنگ سے شہریوں میں نہ صرف احساس تحفظ پیدا ہوا ہے بلکہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار ایس پی مجاہدو ڈولفن نے پولیس ریسپانس یونٹ کی گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیااور بالخصوص اقبال ٹائون سرکل کے سب انسپکٹر فیض کو خصوصی طور پر شاباش دی اقبال ٹائون سرکل کی سب سے زیادہ احسن کارکردگی پر سیکٹر انچارج اقبال ٹائون اور اس کی ساری ٹیم کو دیگر ڈویژنز سے اچھی کارکردگی پر تعریفی اسناد دینے کا حکم دیا جبکہ دیگر ڈویژنز کینٹ و ماڈل ٹائون ڈویژنز کے سیکٹر انچارجز کی سخت سرزنش کرتے ہوئے اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔