نیب نے ایل ڈی اے اہلکار کو گرفتار کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا
لا ہور (اپنے نامہ نگار سے) نیب لاہور نے ایل ڈی اے کے اہلکار ملک آصف کو گرفتار کر کے احتساب عدالت سے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیاہے ملک آصف پر الزام عائد ہے کہ وہ ایل ڈی اے کی فائلوں پر مالکان سے کمیشن وصول کرتا تھا نیب لاہور نے ملک آصف کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیاہے۔