مال روڈ پر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ کا معاملہ، صدر ہال روڈ طلب
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے مال روڈ پر غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت کے استفسار پر پینوراما سنٹر یونین کے صدر نے بتایا کہ سڑک گورنمنٹ کی ملکیت ہے۔ یونین کے صدر کو باور کرایا کہ انہوں نے کس اختیار کے تحت پارکنگ کمپنی کو سڑک کے استعمال سے روکا؟ عدالت نے خبردار کیا کہ آئندہ سرکاری کاموں میں رکاوٹ ڈالی تو مقدمات درج ہوں گے۔ لاہور ہائیکورٹ نے پارکنگ کمپنی کو پینوراما سنٹر کے سامنے سڑک کو استعمال کرنے کا حکم دیدیا اور ہال روڈ کے صدر کو کل طلب کر لیا۔