محکمہ انہار کا پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
فیروز والہ (نامہ نگار) انٹی کرپشن پولیس نے چھاپہ مار کر رشوت لیتے ہوئے محکمہ انہار کے پٹواری شاہد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے سی او انٹی کرپشن شیخوپورہ عمران حیدر کو زمیندار نے درخواست دی جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر محکمہ انہار کے پٹواری شاہد کو 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے موقع پر گرفتار کر لیا ہے۔