اوورسیز پاکستانیوں کی سیاسی سرگرمیوں پر قدغن بنیادی حقوق سے متصادم ہے: امجد ملک
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ایسوسی ایشن آف پاکستانی لائرز برطانیہ کے سربراہ بئیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہ دینے والے ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کواپنے ووٹ کا حق ڈالنے کے لئے بہت ساری رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ جن کا تدارک نہ کیا گیا تو ان کے بنیادی حقوق شدید متاثر ہوں گے۔بئیرسٹر امجد ملک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپ،امریکہ سمیت دیگر ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے مگر گلف اور سعودی عرب میں انہیں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں پر قدغن کے باعث اوورسیز پاکستانیز اپنے امیدواروں سے رابطہ نہیں کر سکتے نہ ہی ان کی انتخابی مہم چلا سکتے ہیں جو کہ بنیادی حقوق سے متصادم ہے۔