پولیس کے ہوٹلوں پر چھاپے غیر اخلاقی حرکتوں پر متعدد افراد گرفتار
لاہور (نامہ نگار)سول لائن ڈویژن کی حدود میں رات گئے ہوٹلوں پر پولیس نے غیر اخلاقی حرکتوں میں مصروف لڑکے اور لڑکیوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا معلو م ہوا ہے کہ سول لائن ڈویژن میں رات گئے سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈیوس روڈ پر مختلف ہوٹلوں پر چھاپہ مار کر وہاں موجود دس لڑکوں اور لڑکیوں کو رنگ رلیاںمناتے ہوئے گرفتار کرلیااور ان کے لیے سفارشی کالز آنے کے باوجود قانونی کاروائی عمل میںلاتے ہوئے مقدمات کا اندراج کرلیا۔