ادلب پر حملہ بشارالا، ایران، روس کی بڑی انسانی غلطی ہزاروں افراد ہلاک ہونگے: ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ شامی رجیم اور بشارالاسد کا جنگی جْنون ادلب شہرمیں ہزاروں بے گناہ شہریوں کی موت کا سبب بن سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے زور دیا کہ بشارالاسد اور ان کے حلیف روس ادلب میں بے مقصد اور بے ترتیب فوج کشی سے باز رہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ادلب پر حملہ کیا گیا تو اس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ شہری مارے جا سکتے ہیں۔صدر ٹرمپ نے لکھا کہ ادلب پرحملہ کرکے بشارالاسد، ایران اور روس بہت بڑی انسانی غلطی کریں گے۔ اس حملے کے نتائج انتہائی خطرناک اور بھیانک ہو سکتے ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ادلب پر فوجی چڑھائی کی گئی تو اس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوسکتے ہیں۔ عالمی برادری اس کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔
ٹرمپ