پرواز کے دوران مودی کیخلاف نعرے لگانے والی بھارتی طالبہ گرفتار
دہلی (بی بی سی ڈاٹ کام) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پولیس نے کینیڈا میں زیرتعلیم ایک طالبہ لوئس صوفیا کو بی جے پی کے خلاف نعرہ لگانے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ صوفیا کو ایک مقامی ذیلی عدالت نے 15 دنوں کے لئے عدالتی تحویل میں دیا تاہم گزشتہ روز انہیں ضمانت پر رہائی مل گئی۔ یہ واقعہ بھارت کے شہر چنائی سے ٹوٹی کورین کی ایک پرواز کے دوران پیش آیا جس میں صوفیا اپنے والدین کے ساتھ سفر کر رہی تھیں۔ طیارے میں بی جے پی کی ریاستی صدر تمیلی سائی سوندا راجن بھی سفر کر رہی تھیں۔ اطلاع کے مطابق طیارہ اترنے کے بعد صوفیا نے مبینہ طور پر سوندا راجن کو دیکھ کر 'فسطائی بی جے پی کی حکومت مردہ باد' کے نعرے لگائے۔ پولیس نے بی جے پی کی صدر کی شکایت پر صوفیا کو حراست میں لے لیا اور انہیں جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت نے 15 دنوں کے لیے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
بھارتی طالبہ