اورنگی میں لڑکی کے قتل کا معمہ حل نہیں ہوسکا
کراچی (کرائم رپورٹر) اورنگی ٹائون میں نوجوان لڑکی کے قتل کا معمہ حل نہیں ہوسکا۔ رحمت چوک کے قریب رہنے والی لڑکی22 سالہ ردا کی لاش گذشتہ روز اس کے گھر سے ملی تھی جسے مبینہ طور پر پھندا لگا کر ہلاک کیا گیا تھا پولیس کے مطابق ردا اپنی ماہ کے ساتھ رہتی تھی اور چار ماہ قبل اس کا نکاح محمد واصل نامی نوجوان سے ہوا تھا جو گھر میں آیا جایا کرتا تھاگذشتہ روز بھی جب ردا کی والدہ ملازمت پر گئی ہوئی تھی محمد واصل اس سے ملنے آیا اور پڑوسیوں کے مطابق ایک گھنٹے تک گھر میں رہا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک ملزمان کا سراغ نہیں مل سکا ہے اور اس بارے میں تفتیش جاری ہے۔