وزیر اعظم نے کراچی کو صدارت کا تحفہ دے کر وعدہ پور ا کیا ، تا جر رہنما
کراچی (کامرس رپورٹر) صدر مملکت کے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کی کامیابی پر یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ، ٹڈاپ کے سابق سی ای او ایس ایم منیر، وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے سابق صدر زبیر طفیل اور یوبی جی کے رہنما خالد تواب نے نو منتخب صدر مملکت ،وزیر اعظم پاکستان وچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تبدیلی کی کا سلسلہ جاری ہے اور ایوان صدر میں بھی اب تبدیلی آچکی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے شہر قائد کو صدارت کا تحفہ دے کر اپنا وعدہ پورا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن ہیں اور صدراتی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر پاکستان کے 13ویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹرعارف علوی بطور صدر پاکستان وفاق کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنا فعال کردار ادا کریں گے ۔
تاجر رہنما