کراچی کے علاقے مدینہ کالونی میں سیوریج کا پانی گھروں میں داخل
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے سعید آباد‘ مدینہ کالونی‘ ٹمبر مارکیٹ سیکٹر4 ‘ غوث نگر‘7 نمبر میانوالی محلہ سمیت بلدیہ ٹائون میں صحت و صفائی کی ناقص صورتحال سے عوام سخت پریشان ہیں اور سیوریج کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں تالاب کی شکل اختیار کر گیا اور گھروں میں داخل ہو رہا ہے۔ کوئی پرسان حال نہیں‘ شہری اداروں کے اہلکار عوامی منتخب نمائندگان کے فون اٹینڈ کرنے کو تیار نہیں اور ایک دوسرے پرذمہ داری ڈال کر ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں عوام راست اقدام پر مجبور ہوں گے جس کی تمام ترذمہ داری ضلعی انتظامیہ‘ ڈی ایم سی غربی‘ واٹر بورڈ‘ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور محکمہ ہیلتھ بلدیہ ٹائون کے اہلکاروں پر ہوگی۔ اسسٹنٹ کمشنر بلدیہ کو بھی صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے۔ پی ایس115- کے ایم پی اے مفتی قاسم فخری سلطانی نے بھی متعلقہ حکام سے بات کرکے آگاہ کیاہے۔
مدینہ کالونی سیوریج