صدارت انتخاب ‘احمد کنڈی اعتزاز ہشام عارف علوی ‘ اکرم درانی فضل الر حمن کے نمائندوں کے طور پر موجود تھے

Sep 05, 2018

پشاور(بیورورپورٹ)ملک کے13ویں صدرکے انتخاب کیلئے خیبرپختونخوااسمبلی ہال میں قائم پولنگ سٹیشن میں تینوں صدارتی امیدواروں کیلئے سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے پولنگ ایجنٹ اور نمائندے مقررکئے تھے۔ رکن اسمبلی احمد کنڈی پیپلزپارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن ،ہشام انعام اللہ تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی اور اکرم درانی مولانا فضل الر حمن کے نمائندوں کے طور پر موجود تھے اسی طرح پیپلزپارٹی کی خاتون رکن نگہت اورکزئی،جے یوآئی کے رکن منورخان اور پی ٹی آئی کے رکن کامران خان بنگش نے پولنگ ایجنٹ کے طورپر فرائض سرانجام دئیے۔

نمائندوں کے طور پر

مزیدخبریں