خیبرپختونخوااسمبلی ‘ پہلاووٹ نگہت اورکزئی ‘ آخری ضیاء الرحمن نے پول کیا

Sep 05, 2018

پشاور(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوااسمبلی میں صدارتی انتخاب کے موقع پر پہلاووٹ پیپلزپارٹی کی خاتون رکن نگہت اورکزئی اور سب سے آخری ووٹ ن لیگ کے میاں ضیاء الرحمن نے پول کیاجبہ آزادرکن امجدآفریدی اپناحق رائے دہی استعمال کرنے نہیں آئے۔واضح رہے کہ 16اگست کو خیبرپختونخوااسمبلی کے سپیکرکے انتخاب کے موقع پر تاخیرسے پہنچنے پر نگہت اورکزئی ووٹ ڈالنے سے محروم رہ گئی تھیں تاہم گزشتہ روز انہوں نے صدارتی انتخاب کیلئے بروقت پہنچ کر اپناپہلاووٹ کاسٹ کیا جب کہ مسلم لیگ ن کے میاں ضیاء الرحمن نے 111ویں نمبرپرآکراپنا آخری ووٹ پول کیاخیبرپختونخوااسمبلی میں کل124اراکین ہیںجبکہ 12نشستیں خالی ہیں اسی طرح آزادرکن ڈاکٹرامجدآفریدی مقررہ وقت تک پولنگ سٹیشن میں غیرحاضر رہے اوریوں کل111ووٹ پول ہوئے جن میں سے دوووٹ مستردقرارپائے۔

پہلاووٹ نگہت اورکزئی

مزیدخبریں