بلدیہ کورنگی کے تحت محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات کا آغاز
کراچی (اسٹاف رپو رٹر )چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی نے محرم الحرام سے قبل بلدیاتی انتظامات کا آغاز کردیا ،شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں صفائی وستھرائی ،روشنی کی بحالی کے انتظامات تیز کردیا گیا ،مساجد و امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی وستھرائی اور اسٹریٹ لائٹس کی درستی اور تجاوزات و رکاوٹوں کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں ،چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے ضلع حدود میں سیوریج کے ناقص نظام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ محرم الحرام سے قبل علاقائی سطح پر سیوریج مسائل سے عوام کو نجات دلا نے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ عوام کو سہولت کی فراہمی یقینی بنا ئی جاسکے انہوں نے کہاکہ بلدیہ کورنگی محرم الحرام کے دوران عزدران حسین ؓ کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے کوشاں ہے درپیش مالی بحران اور محدود اختیارات کے باجوود علاقائی سطح پر عوام کو بہتر ماحول کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں انشا اللہ محرم الحرام کے دوران منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ بلدیاتی مسائل کو حل کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے وائس چیئر مین سید احمر علی،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن زاہد منصوری ،ایم پی اے غلام جیلانی کے ہمراہ کورنگی زون کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔