گٹکافروش سمیت 57 ملزمان گرفتار
کراچی (کرائم رپورٹر) کھارادر پولیس نے بھتہ خور، ڈکیت و اسٹریٹ کرمنل گروہوں، مفرور و اشتہاری ملزمان، مضر صحت گٹکا سپلائروں اور منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کرکے 57 ملزمان کو گرفتار کرکے 12 پستول، بڑی مقدار میں منشیات، و گٹکا، لوٹا ہوا مال، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع سٹی کی ہدایت پر سب ڈویژن پولیس آفیسر کھارادر شکیل اعوان کی سربراہی میں ایس ایچ او کھارادر محمد ناصر خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ علاقے میں مختلف مقامات پر جرائم پیشہ، ڈکیت و کرمنل کیخلاف کامیاب کارروائیاں کرکے ڈکیت و اسٹریٹ کرمنلز گروہوں کے مجموعی 11ملزمان ارشد عرف چل، امان اللہ، سعید الرحمن، حاکم علی، ارشد عرف ساجد، اویس، محمد علی، محمد اکرام، محمد رئوف، رب نواز، حاجب مند، اصغر اور محمد بلال کو گرفتار کرکے 11پستول،11 میگزین، درجنوں کارتوس، ایک موٹر سائیکل، وارداتوں میں لوٹا ہوا مال برآمد کرلیا۔ علاوہ ازیں بھتہ خور گروپ کے 4ملزمان اویس خان، محمد انس، محمد اکرام، عبدالرئوف کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے مدعی سے محمد ناصر سے 5لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔ جبکہ متفرق مقدمات میں 6ملزمان گرفتار کرلئے۔ علاوہ ازیں پولیس کو متفرق مقدمات میں مطلوب 24 مفرور و اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔ مزید برآں منشیات کے مقدمات میں 8 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں چرس برآمد کرلی۔ دریں اثنا مختلف علاقوں میں مضر صحت گٹکا سپلائی کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار کرکے سیکڑوں کی تعداد میں گٹکے کے پیکٹ قبضے میں لے لئے۔