بھارت سے کھیلنے کے لئے منتیں نہیں کریںگے احسان مانی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی کے نومنتخب چیئرمین احسان مانی نے بورڈ میں شفافیت میرٹ اور احتساب پر سمجھوتہ نہ کرنے کا علان کر دیا ، کرکٹ سٹرکچر کو مضبوط بنائیں گے، ان کا کہنا ہے کہ ملحقہ اداروں کو ساتھ لے کر چلیںگے، بھارت سے کھیلنے کے لئے منتیں نہیں کریںگے، انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لئے سٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کریںگے،بورڈ اکاؤنٹس کے آڈٹ میں بعض اعتراضات سامنے آ ئے ہیں، اس بارے رپورٹ لوں گا، آڈٹ میں کسی سابق یا موجودہ افسر کت ملوث ہو نے کی صورت میں کسی کو معاف نہیں
کیا جائیگا۔ گزشتہ روز پی سی بی چیئرمین منتخب ہو نے کے بعد پی سی بی کے نومنتخب چیئرمین احسان مانی نے اپنے انتخاب کے بعدپہلی پریس کانفر نس میںترجیحات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں سکول ، کلب ، ضلع، ریجنز کی سطح پر کرکٹ کو مضبوط بنائیں گے، سرپرست اعلی عمران خان کی خواہش ہے کہ ملحقہ اداروں کو ختم کیا جائے تاہم ہم آسٹریلیا اور انگلینڈ کی بجائے اپنا مقامی ماڈل بنائیں گے اور اداروں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔احسان مانی نے بتایا کہانہوں نے اپناے نتخاب کت بعد گورننگ بورڈ اجلاس کی صدارت کی ہے اور ابھی چند معاملات کی بریفنگ لے سکا ہوں ،چند روز بعد تمام معاملات بارے معلومات لے لوںگا تو بہترانداز میں فیصلے کرنے کی پوزیشن میں ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ گورننگ بورڈ کے اجلاس میں اپنی ترجیحات بتائیں اور بورڈ معاملات بارے بریفنگ لی ہے، کوشش ہو گی کہ ہر کام میں شفافیت کو بنیاد بنائیں