انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی
کراچی (کامرس رپورٹر )انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں5پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 124.15روپے سے بڑھ کر124.20روپے اور قیمت فروخت124.25روپے سے بڑھ کر124.30روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں30 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 124روپے سے کم ہو کر124.20روپے اور قیمت فروخت124.50روپے سے کم ہو کر 125.30 روپے پر آ گئی ۔