کراچی چیمبر کے انتخابات یوبی جی کا اجلاس
کراچی (کامرس رپورٹر) کراچی چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر کی صدرات میں کراچی چیمبر میں مدمقابل دو پینل میں کسی ایک کی حمایت پر اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں یو بی جی کی اعلیٰ قیادت اور رہنما ؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جبکہ بلوچستان سے داروخان بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے، اجلاس میں کراچی چیمبر کے انتخابات کے سلسلے میں شرکاء نے اپنا مؤقف پیش کیا۔ واضع رہے کہ کراچی چیمبر میں 12سال کے بعد انتخابات کا انعقاد ہورہا ہے جس میں برسراقتدار بزنس مین گروپ اور مقصود اسماعیل، عقیل کریم ڈھیڈی، یحییٰ پولانی، رحیم جانواور زکریا عثمان کی حمایت میں پیٹریاٹ بزنس مین گروپ مد مقابل ہیں۔ پیٹریاٹ بزنس مین گروپ کی سربراہی افضل چامڈیا کر رہے ہیں ۔ تاہم ایس ایم منیر نے اجلاس ملتوی کرتے ہوئے یونائیٹڈ بزنس گروپ کی کسی ایک پینل کی حمایت کا اعلان آئندہ اجلاس میں مورخہ 7ستمبر کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ کے حامی ایسو سی ایشنز کی بڑی تعداد کراچی چیمبر میں ممبر ہیں اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے حمایت یافتہ پینل کی انتخابات میں اکثریت کے امکان روشن ہو جائیں گے۔
کے سی سی آئی انتخابات