شمالی کوریا تنازع‘سوئٹزرلینڈ کی ثالثی کی پیشکش

05 ستمبر 2017 (15:47)

سوئٹزرلینڈ کی صدر نے شمالی کوریا تنازع میں ثالثی کی پیش کش کر دی ہے۔سوئس صدر ڈورس لیوتھارڈ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا تنازع میں ثالثی اور تنازع کے حل کے لیے وزارتی اجلاس بلانے کے لیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ سوئٹزر لینڈ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان غیرجانبدارانہ سفارت کاری کرتا رہا ہے۔ادھرشمالی کوریا کی طرف سے ہائیڈروجن بم کے تجربے کے بعد صورتحال پر غور کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں چین نے شمالی کوریا سے تعلقات رکھنے والے ملکوں سے تجارتی پابندیوں کی امریکی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسئلے کے پرامن حل کی کوشش کر رہے ہیں۔