مردم شماری کے نتائج کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر

05 ستمبر 2017 (15:44)
مردم شماری کے نتائج کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر

سندھ ہائی کورٹ میں مردم شماری کے نتائج کے خلاف آئینی درخواست دائر کر دی گئی.درخواست گذار اقبال کاظمی نے موقف اختیار کیا ہے کہ مردم شماری کے سرکاری نتائج کسی طور پر درست نہیں ہیں۔ زبان، نسل اور مذہب کی بنیاد پر حقوق سلب نہیں ہونے چاہیں۔سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں چیئرمین مشترکہ مفادات کونسل، سیکرٹری وزارت اعدادوشمار اور چیف سیکرٹری سندھ کو فریق بنایا گیا ہے.درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی کمیشن کی زیر نگرانی مردم شماری کرائی جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا مستقل سیکریٹریٹ قائم کر کے مردم شماری کرائی جائے۔ مردم شماری کے نتائج پر عدالتی فیصلے تک عام انتخابات نہ کرائے جائیں۔ درخواست میں چیئرمین مشترکہ مفادات کونسل، سیکرٹری وزارت اعدادوشمار اور چیف سیکرٹری سندھ کو فریق بنایا گیا ہے۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...